لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کی مر کزی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں خارجہ پالیسی نام کی کوئی چیز نہیں‘یواین او میں بھارت اور افغانستان دونوں پاکستان پر حملہ کر یں گے ‘ حالات بدسے بدتر ہوتے جا رہے ہیں ‘وزیر اعظم پار لیمنٹ کو اعتماد نہ لیکر یواین اوجاکر سولو فلائٹ کی ہے ‘مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کیا جا ئیگا۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی مر کزی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ اڑی واقعے کے بعد بھارت نے تصویر مکمل طور پر تبدیل کر دی ہے جب نوازشر یف یواین او میں خطاب کر نے کیلئے جائیں گے تو انکو نئی صورتحال کا سامنا کر یگا بھارت نے بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام لگا دیا ہے مگر ان کو چاہیے وہ باتیں کر نے کی بجائے پاکستان کے حوالے ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کشمیر انتہائی اہم مسئلہ ہے اسکو ہر صورت حل کر نا ہوگا اسکے بغیر خطے میں امن ‘ پاکستان اور بھار ت کے در میان تعلقات کی بہتر ممکن ہی نہیں ہوسکتی مسئلہ کشمیر کو بھارت کو بھی سنجیدگی سے لینا چاہیے۔