جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

تیل کی پیداوار، ایران چھاگیا،تیل کی قیمتوں کے بارے میں بڑی پیش گوئی

datetime 18  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)جولائی کے مقابلے میں اگست کے مہینے میں ایرانی تیل کی برآمدات میں 15 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اگست کے مہینے میں ایرانی تیل کی برآمدات پندرہ فی صد کے اضافے کے ساتھ 20 لاکھ بیرل روزانہ سے زیادہ ہوگئی ٗ رواں سال جولائی میں ایرانی تیل کی برآمدات 18 لاکھ 30 ہزار بیرل یومیہ تھی۔ بھارت اور یورپی ممالک کی جانب سے ایرانی تیل کی طلب میں اضافے کو اس کی اہم وجہ قرار دیا جا نے لگا۔ ایران تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کا تیسرا بڑا ملک شمار ہوتا ہے۔ ایران نے پابندیوں کے خاتمے کے بعد اپنی تیل کی پیدوار میں دوگناہ اضافہ کیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایشیائی اور یورپی منڈیوں میں تیل کی کھپت کو دیکھتے ہوئے رواں ماہ کے دوران ایران کے تیل کی پیداوار38 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ جائے گی۔ ماہرین نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ایران کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مسلسل اضافے کی وجہ سے تیل کی عالمی سطح پر قیمتوں میں مزید بڑی کمی واقع ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…