لاہور(این این آئی ) صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پنجاب میں دہشتگرد اور کالعدم تنظیموں کیخلاف مخصوص علاقوں میں آپریشن کیلئے رینجرز کو طلب کر لیا ہے،کوئٹہ میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد یہ محسوس کیا گیا ہے کہ پنجاب میں دہشتگردوں، کالعدم تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف برسر پیکار انسداد دہشتگردی کی فورس کی مدد کیلئے رینجرز کو تعینات کیا جائے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹر ویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب میں رینجرز کو مخصوص مدت اور مخصوص علاقوں کے لئے بلایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر رینجرز کو دو ماہ کے بلایا جا رہا ہے لیکن اگر ضرورت محسوس کی گئی تو ان کی مدت میں توسیع ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں رینجرز پہلے سے موجود ہیں اور خفیہ اطلاعات پر پولیس کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب میں رینجرز کو موجودگی کو مزید مربوط بنانے اور ان کی تعداد کو بڑھایا جا رہا ہے۔رینجرز کو پنجاب کے بعض مشکل علاقوں میں جہاں انٹیلی جنس رپورٹوں کے مطابق ایک سخت کارروائی کی ضرورت ہے کارروائی کے لیے بلایا جا رہا ہے۔انہوں نے یہ پہلی بار نہیں کہ پنجاب میں رینجرز کو بلایا جا رہا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے راجن پور میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے لیے بھی رینجرز کو طلب کیا گیا تھا۔رانا ثنا ء اللہ نے کہاکہ رینجرز کی تعیناتی کے لیے ایک سمری وزیراعلی شہباز شریف کو بھجوا دی گئی ہے جن کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت داخلہ کو رینجرز کی تعیناتی کے لیے خط لکھا جائے گا ۔وزیراعلی کو بھیجی گئی سمری کے مطابق رینجرز کی تعیناتی اپیکس کمیٹی کی جانب سے طے کئے گئے مخصوص علاقوں میں کی جائے گی جہاں وہ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور کالعدم تنظیموں کے خلاف پنجاب پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں میں حصہ لے گی۔
کراچی اور سندھ کے بعد پنجاب کانمبر بھی بالاخرآگیا،بڑا اعلان کردیاگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی سہولت متعارف
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
لاہور،نجی ہوسٹل پر چھاپے میں 7مرد و زن گرفتار
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
پہلی ہی فلم سے ہٹ ہونے والے رومانوی ہیرو اب شادیوں میں رقص کرکے گزر بسر کرنے پر مجبور
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
-
پنشنرز اور قومی بچت اسکیموں کے سرمایہ کاروں کے لیے اہم خبر
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
ثاقب چدھڑ کے تحائف کا میرے مقدمے سے تعلق نہیں، مومنہ اقبال



















































