اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آئندہ انتخابات میں ناکامی کی صورت میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ذرائع کے مطابق انہوں نے اس سلسلہ میں پارٹی قیادت کو اعتماد میں بھی لے لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے چند روزقبل منقدہ اجلاس میں بتایا کہ انہوں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ صرف اسی لئے کیا تھا کہ ملک سے غربت کرپشن ناانصافی اور جہالت کا خاتمہ کر سکیں مگر گزشتہ الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی کر کے انہیں شکست سے دوچار کیا گیا ۔انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں سے مزید کہا کہ وہ ملک کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں، ملک کا تعلیمی نظام، پولیس نظام، پٹوار سسٹم، عدالتی نظام ، احتساب کا نظام دیگر اداروں کو مضبوط کرکے ملک کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں، پاکستانی قوم کے حالت زار دیکھ کر دکھ ہوتا تھا اور اسی وجہ سے میں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں وہ دھاندلی روکنے کی بھرپور کوشش کریں گے مگر اس کے باوجود بھی اگر پی ٹی آئی کا کوئی کارکن وزیر اعظم نہ بنا تو میں یہی سمجھوں گا کہ پاکستانی عوام کو اس سسٹم میں کوئی تبدیلی نہیں چاہیے ۔ اس صورت میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر کے آرام سے اپنی باقی ماندہ زندگی بسر کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ فیصلہ عوام کو کرنا ہے کہ انہیں موجودہ سسٹم ہی بہتر لگتا ہے، یا نیا سسٹم چاہئے ، ان تعلیم، صحت کی سہولیات، انصاف چاہئے یا سڑکیں،پل اورموٹروے کی ضرورت ہے۔
عمران خان نے بتا دیا کہ وہ کب اور کیوں سیاست چھوڑ دیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی سہولت متعارف
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
لاہور،نجی ہوسٹل پر چھاپے میں 7مرد و زن گرفتار
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
پہلی ہی فلم سے ہٹ ہونے والے رومانوی ہیرو اب شادیوں میں رقص کرکے گزر بسر کرنے پر مجبور
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
-
پنشنرز اور قومی بچت اسکیموں کے سرمایہ کاروں کے لیے اہم خبر
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
ثاقب چدھڑ کے تحائف کا میرے مقدمے سے تعلق نہیں، مومنہ اقبال



















































