کراچی (این این آئی)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی سمیت 5مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔جمعہ کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی ۔ضمنی چالان بتایا گیا کہ جے آئی ٹی کی سفارشات پر کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔چالان میں بتایا گیا کہ فیکٹری مالکان سے 25کروڑ روپے بھتہ طلب کیا گیا تھا جس پر مالکان نے ایک کروڑ روپے دینے پر آمادگی ظاہر کی تھی تاہم 11ستمبر 2012کو حماد صدیقی کی ایماء پر فیکٹری کو آگ لگادی گئی ۔واقعہ میں 259مرد و خواتین جاں بحق ہوگئے تھے ۔مقدمے میں حماد صدیقی ،رحمان عرف بھولا اور دیگر کو مفرور قرار دیا گیا ہے ۔عدالت نے حماد صدیقی سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 16ستمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔
سانحہ بلدیہ، کس کے حکم پر فیکٹری کو آگ لگائی گئی؟حیرت انگیز انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
فیول سبسڈی ختم، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
موبائل صارفین کیلئے خوشخبری! سمارٹ فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم
-
ورلڈ کپ کی پیش گوئیوں میں سو فیصد ریکارڈ، ماہر نے نئی چیمپئن ٹیم چُن لی
-
فورنگ میں ایک رات
-
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم، 68 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
بھارتی نوجوان بلے بازکی ون ڈے میں تیز ترین نصف سنچری
-
وزیراعظم نے سرکاری تعطیلات کی منظوری دیدی
-
موسمی پیش گوئی، آئندہ 24 گھنٹے
-
اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
قصور میں 2 کروڑ روپے مالیت کی مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین، مدعی ہی ملزم نکلا
-
فیفا ورلڈکپ 2034 کیلیے پاکستان کا 4 لاکھ تربیت یافتہ کارکن بیرونِ ملک بھیجنے کا منصوبہ
-
خیبر: باڑہ میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیرملکی فرانسیسی خاتون 4 بچوں سمیت بازیاب
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ



















































