لاہور(این این آئی ) پنجاب حکومت نے بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے والی ویکسی نیشن پر بھی ٹیکس عائد کردیا ہے جس پر وفاقی محکمہ صحت نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ٹیکس واپس لینے کے لئے مراسلہ ارسال کردیا ۔ذرائع کے مطابق پولیو سمیت بچوں کو نو بیماریوں سے بچانے والی ویکسین پر 0.9فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا گیاہے جسے وفاقی محکمہ صحت کی جانب سے واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔پولیو کی ویکسین عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 70 لاکھ بچوں کے لیے مفت فراہم کی جاتی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ٹیکس انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ کی مد میں عائد کیا گیا ہے۔دوسری طرف وفاقی محکمہ صحت نے اس پر اپنے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی ڈونرز کی جانب سے پاکستان کو مفت ادویات دی جاتی ہیں ۔ مفت ملنے والی ادویات پر کسی قسم کا ٹیکس لاگو نہیں ہوتا۔ وفاقی محکمہ صحت نے پنجاب حکومت سے انفراسٹر اکچر ڈویلپمنٹ کی مد میں عائد کیا جانے والا ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے اس حوالے سے مشاورت شروع کر دی ہے جس کے بعد وفاقی حکومت کو جوابی خط ارسال کیا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی سہولت متعارف
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
لاہور،نجی ہوسٹل پر چھاپے میں 7مرد و زن گرفتار
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
پہلی ہی فلم سے ہٹ ہونے والے رومانوی ہیرو اب شادیوں میں رقص کرکے گزر بسر کرنے پر مجبور
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
-
پنشنرز اور قومی بچت اسکیموں کے سرمایہ کاروں کے لیے اہم خبر
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
ثاقب چدھڑ کے تحائف کا میرے مقدمے سے تعلق نہیں، مومنہ اقبال



















































