پشاور(این این آئی)خیبر پختوپختوا حکومت سرکاری مشینری میں خوداحتسابی اور شفافیت لانے کیلئے اندرونی آڈٹ کا بڑا قدم اٹھانے میں بھی ملک کی پہلی صوبائی حکومت بن گئی ہے صوبے کے گیارہ بڑے محکموں میں اندرونی آڈٹ کا یہ نظام متعارف کرنے کیلئے تربیتی ورکشاپ پشاور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں سیکرٹری خزانہ علی رضا بھٹہ اور دوسرے محکموں کے اعلیٰ حکام و زیرتربیت افسران کے علاوہ امریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ اور اسکے ذیلی ادارے اے ایس پی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی مظفر سید ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ انکی اتحادی حکومت بہتر طرز حکمرانی اور عوامی خدمت کا نظام موثر بنانے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے جبکہ صوبائی حکومت اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے انٹرنل آڈٹ کا نیا طریقہ کار اس جانب اہم پیشرفت ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کرپشن اور اقرباء پروری کیلئے آنکھیں بند کرنے اور محض سابقہ حکومتوں کو موردالزام ٹہرانے کی بجائے بذات خود شفافیت اور خود احتسابی کی اعلیٰ مثالیں قائم کرے گی مظفر سید ایڈوکیٹ نے اعلان کیا کہ وہ اپنی وزارت محکمہ خزانہ کے حوالے سے خود کو اوراپنے محکمے کو مواخذے اور احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ٹھوس اقدامات کی بدولت صوبائی محکموں کی کارکردگی بدرجہا بہتر ہوئی ہے اور عوامی خدمات کی فراہمی اطمینان بخش انداز میں آگے بڑھی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی اداروں میں سو فیصد شفافیت یقینی بنانے کیلئے ابتدائی مرحلے میں گیارہ بڑے محکموں کے انٹرنل آڈٹ سیلز میں 29مستقل ٹیکنکل افراد کا تقرر کیا گیا ہے اسی طرح محکمہ خزانہ میں صوبائی انٹرنل آڈٹ سیل بھی قائم کیا گیا ہے جو ان تمام سیلز کی نگرانی و رہنمائی کرے گاانہوں نے امید ظاہر کی کہ وقت کے ساتھ اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی اور صوبے میں قانون اور میرٹ کا بول بالا ہوگا۔
خیبرپختونخواحکومت خوداحتسابی لانے کیلئے اندرونی آڈٹ کا بڑا قدم اٹھانے میں ملک کی پہلی صوبائی حکومت بن گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی سہولت متعارف
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
لاہور،نجی ہوسٹل پر چھاپے میں 7مرد و زن گرفتار
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
پہلی ہی فلم سے ہٹ ہونے والے رومانوی ہیرو اب شادیوں میں رقص کرکے گزر بسر کرنے پر مجبور
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
-
پنشنرز اور قومی بچت اسکیموں کے سرمایہ کاروں کے لیے اہم خبر
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
ثاقب چدھڑ کے تحائف کا میرے مقدمے سے تعلق نہیں، مومنہ اقبال



















































