اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے چینی کمپنی کی جانب سے 60 ارب روپے کی لاگت سے جہلم میں لگائے جانے والے کول پاور منصوبے کا جنریشن لائسنس منسوخ کردیا۔نیپرا حکام کے مطابق اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت 60 ارب روپے کی لاگت سے جہلم سالٹ رینج میں لگنے والے کول پاور منصوبے کا جنریشن لائسنس منسوخ کردیا گیا ہے۔نیپرا نے چینی کمپنی ’چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن (سی میک)‘ کی درخواست پر اسے جنریشن لائسنس جاری کیا تھا، کمپنی کی رضامندی سے منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی کا ٹیرف ساڑھے 8 روپے فی یونٹ منظور کیا تھا، جبکہ یہ کول پاور منصوبہ دسمبر 2017 میں مکمل ہونا تھا۔تاہم اب کمپنی کا نیپرا میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جہلم سالٹ رینج میں 330 میگاواٹ بجلی کا منصوبہ ناقابل عمل ہے۔سی میک کے مطابق نیپرا کا ٹیرف بینکوں کو قبول نہیں، کوئلہ غیر معیاری ہے، جبکہ پنڈ دادن خان میں کوئلے کی ترسیل کے لیے ریلوے کا انفرااسٹرکچر بھی موجود نہیں، لہٰذا کمپنی کا جنریشن لائسنس منسوخ کردیا جائے۔نیپرا حکام کے مطابق لائسنس منسوخ ہونے کے بعد کول پاور منصوبہ عملی طور پر ختم ہوگیا ہے۔
پاکستانیوں کیلئے بری خبر سی پیک کو اب تک کا سب سے بڑا دھچکا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی سہولت متعارف
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
لاہور،نجی ہوسٹل پر چھاپے میں 7مرد و زن گرفتار
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
پہلی ہی فلم سے ہٹ ہونے والے رومانوی ہیرو اب شادیوں میں رقص کرکے گزر بسر کرنے پر مجبور
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
-
پنشنرز اور قومی بچت اسکیموں کے سرمایہ کاروں کے لیے اہم خبر
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
ثاقب چدھڑ کے تحائف کا میرے مقدمے سے تعلق نہیں، مومنہ اقبال



















































