لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے سرچ آپر یشن کر کے سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ لاہور ریلوے اسٹیشن کو بند کر کے بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔دہشت گردی کے خدشے کے باعث رات گئے لاہور ریلوے اسٹیشن کو بند کر دیا گیا۔ ریلوے اسٹیشن کی تمام بتیاں بجھا دی گئیں جبکہ پارکنگ بھی خالی کرا لی گئی۔ ریلوے اسٹیشن کے داخلی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی جبکہ اس دوران مسافروں کو اسٹیشن کے اندر نہیں آنے دیا گیا۔
دوسری جانب شہر کی چار ڈویژنز میں پولیس نے سرچ آپر یشن کیا۔ شاہدرہ، جوہر ٹاون، رائے ونڈ، بادمی باغ اور نولکھا کے علاقے میں پولیس نے مشتبہ افراد کی چیکنگ کی جبکہ ریسٹ ہاؤسز، ہوٹلز، پارکس اور بس اڈوں کی بھی چھان بین کی گئی۔ رائے ونڈ تبلیغی مرکز، بادامی باغ، بلال گنج، شاہدرہ، چونگی امرسدھو اور دیگر علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔ ادھر علامہ اقبال ٹاوُن ڈویژن میں پولیس نے 7 مشتبہ افراد کو زیر حراست لے لیا۔ پولیس اور حساس ادارے مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہے ہیں ۔
عید پر گھر جانیوالوں کیلئے بری خبر ، ریلوے اسٹیشن بند
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
فیول سبسڈی ختم، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
موبائل صارفین کیلئے خوشخبری! سمارٹ فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم
-
ورلڈ کپ کی پیش گوئیوں میں سو فیصد ریکارڈ، ماہر نے نئی چیمپئن ٹیم چُن لی
-
فورنگ میں ایک رات
-
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم، 68 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
بھارتی نوجوان بلے بازکی ون ڈے میں تیز ترین نصف سنچری
-
وزیراعظم نے سرکاری تعطیلات کی منظوری دیدی
-
موسمی پیش گوئی، آئندہ 24 گھنٹے
-
اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
قصور میں 2 کروڑ روپے مالیت کی مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین، مدعی ہی ملزم نکلا
-
فیفا ورلڈکپ 2034 کیلیے پاکستان کا 4 لاکھ تربیت یافتہ کارکن بیرونِ ملک بھیجنے کا منصوبہ
-
خیبر: باڑہ میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیرملکی فرانسیسی خاتون 4 بچوں سمیت بازیاب
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ



















































