منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

پانامہ لیکس ایشو ڈھائی وزراء کی پریس کانفرنس ۔۔۔ ڈھائی کیسے؟انتہائی دلچسپ تبصرہ

datetime 8  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل پر چلنے والے ایک پروگرام میں سینئر صحافی نے حکومتی وزراء کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس پر انتہائی دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کی سب سے دھواں دار پریس کانفرنس حکومت کے ڈھائی وزراء کی جانب سے کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں صحافی مبشر زیدی نے پرمزاح انداز میں حکومتی وزراء کی جانب سے کی جانب والی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزراء پرویز رشید اور طارق سعید کے ہمراہ دانیال عزیز کی پریس کانفرنس ایک مکمل تیاری کے ساتھ کی گئی پریس کانفرنس تھی جس میں مکمل ثبوتوں کے ساتھ عمران خان کے پانامہ لیکس اور مالی بد عنوانیوں کے بارے میں نشاندہی کرنے کے بعد جب ان کے سورس کے بارے میں ذکر کیا گیا تو اسے ن لیگی وزراء نے اپنے ذاتی ذرائع اور مالیاتی رپورٹس قرار دیا۔
اس موقع پر مبشر زیدی نے دلچپسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دانیال عزیز وزارت کے تاحیات امیدوار ہیں اور اسی لئے ہم انہیں آدھا وزیر کہتے ہیں کیونکہ انہوں نےاپنی شیروانی وغیرہ سلوا کر رکھ لی ہے کہ جانے کب اس کو پہن کر حلف اٹھانے کا وقت آجائے مگر ہم نے انہیں اپنی طرف سے ان کی وفاداری اور جذبے کے پیش نظر بطور آدھا وزیر قبول کر لیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی جانب سے پانامہ لیکس کے معاملے کے دفاع میں حکومتی وزراء ہر انداز سے سرگرم ہیں جبکہ اس سلسلے میں کوئی سیدھا جواب ابھی تک نہیں دیا جا سکا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…