کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سٹیٹ بنک آف کستان نے عیدالاضحی کے موقع پرعوام کی بینکاری سے متعلق ضروریات میں سہولت دینے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔سٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں اور مائیکروفنانس بینکوں کی تمام شاخوں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ انہیں 10 ستمبر 2016ء کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجکر 30منٹ تک عوام کو بینکاری خدمات کی فراہمی کے لیے کھلا رکھیں۔سٹیٹ بینک کی جانب سے عید الاضحی کی تعطیلات کے موقع پر بینکاری خدمات کی باسہولت فراہمی کے لیے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد عوام کو عید کی تعطیلات کے دوران مشکلات سے پاک بینکاری خدمات کی فراہمی ہے۔عوام کی ضروریات کا ادراک کرتے ہوئے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران اے ٹی ایم سروس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں/ مائیکرو فنانس بینکوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کی سہولت کے لیے ضروری اقدامات کر لیں۔تمام بینکوں کویہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ رقوم کی موجودگی کا جائزہ لینے کے لیے اے ٹی ایم کی مسلسل نگرانی کی جاتی رہے تاکہ جہاں رقم کی کمی ہو اسے بروقت پورا کیا جا سکے تاکہ عید سے قبل اورعیدکے دنوں میں صارفین کوپریشانی نہ ہو۔
عید سے قبل سٹیٹ بینک نے بینکنگ کے اوقات کاربڑھادیئے ،عید کے دنوں کےلئے تمام بینکوں کواہم ہدایات جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
درگزر کیا کریں
-
ملتان میں شوہر اور بچوں کیساتھ سفرکرنیوالی خاتون کے ساتھ زیادتی کاڈراپ سین
-
بجلی صارفین ہوشیار! حکومت نے بلوں کے حوالے سے نئے احکامات جاری کر دیے
-
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
چینی کارساز کمپنی گیلی بذریعہ بیسٹ وے گروپ پاکستان میں داخل، 3 نئی انرجی گاڑیاں متعارف
-
ٹک ٹاکر سامیہ مبارک دوست سمیت گرفتار
-
سونے کی قیمت میں مزید کمی
-
یو اے ای میں پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
کرسٹیانو رونالڈو نے دولت کے میدان میں نئی تاریخ رقم کر دی
-
ایزی پیسہ کا صارفین کے اکاؤنٹس کی سکیورٹی سے متعلق اہم خبر
-
رات کے کھانے میں کون سی دالیں کھانے سے گیس اور بدہضمی ہوسکتی ہے؟
-
خطرے کی گھنٹی بج گئی، 6 ادویات سے متعلق اہم انکشاف
-
الیکٹرک بائیک خریدنے پر 80 ہزار روپے سبسڈی کی تجویز سامنے آگئی
-
ایپل کا نیا فولڈ ایبل فون مارکیٹ میں آگیا، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے



















































