ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

ٹیکنالوجی کی دنیا میں زبردست پیشرفت۔۔۔بس ہاتھوں میں یہ چیز پہنیں اور مچھروں کو خود سے دور رکھیں

datetime 7  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکنالوجی و طبی دنیا کے ماہرین نت نئی ایجادات میں مصروف عمل رہتے ہیں ۔ اس وقت دنیا کئی قسم کی بیماریوں اور مصیبتوں سے لڑنے میں ہم وقت مصروف عمل ہے ۔ذرائع کے مطابق سنگاپور کے جیولری برانڈ نے جیڈ سے بنے نئے زیورات جاری کیے ہیں، جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ مچھروں کو دور بھگانے میں مدد دیں گے۔یو آہن کلیکشن ایک دست بند اور دو قسم کے گلے کے ہاروں پر مشتمل ہے، جس میں درمیان میں ترنجیل کی ایسی چھوٹی سی گیند محفوظ رکھی گئی ہے، جسے سات دن تک استعمال کیا جا سکتا ہے اور پھر بدلا بھی جا سکتا ہے۔ ترنجیل کا تیل مچھروں کو بھگانے میں مددگار ہوتا ہے۔ یہ ڈینگی اور زیکا پھیلانے والے خاص مچھروں کے خلاف بھی کام کرتا ہے۔ اس ادارے کے بانی ٹرکسی کھونگ نے بتایا کہ لوگ ہر وقت مچھر مار دوا نہیں لگا سکتے، پھر سنگاپور میں مچھروں سے ہونے والے امراض بھی کافی زیادہ ہے۔ اس لیے ایک جیولری ڈیزائنر کی حیثیت سے ہم نے اس ضرورت کو فیشن کے ساتھ ملا دیا ہے۔دو ماہ قبل جاری کیے گئے یہ دست بند اور ایک قسم کے گلے کے ہار مکمل طور پر فروخت ہو چکے ہیں۔ ان کی قیمت 48 سے 65 سنگاپوری ڈالرز ہے جبکہ ترنجیل کی گیند 4.90 ڈالرز میں نئی ڈالی جاتی ہے۔ ہار میں برما سے لایا گیا جیڈ اور دیگر خوبصورت چیزیں بھی شامل ہیں۔یہ زیور بہت اہم موقع پر جاری کیے گئے ہیں جب سنگاپور کو زیکا وائرس کا سامنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…