کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم سیاسی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور ٹیم میں رنگ و نسل کی جنگ چل رہی ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم سیاسی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے اور ٹیم میں رنگ ونسل کی جنگ چل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک میں تبدیلی کی بات کرتے ہیں لیکن میں ان کومشورہ دیتا ہوں کہ آپ کوکرکٹ کا تجربہ ہے پہلے ٹیم کی حالات درست کریں۔ معین خان پرانی اسٹوری ہے، پاکستانی ٹیم کے ساتھ جو سیاست جاری ہے اس میں بہت سے لوگ شامل ہیں جنھیں بے نقاب کرنا ہوگا۔پاکستان کے نامور سائنس دان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کے عوام پرگھیرے تنگ کردیئے ہیں، آج لوگ دووقت کی روٹی کے لیے سڑکوں پر دربدر گھوم رہے ہیں اورکوئی ان کا پرسان حال نہیں ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے اگراب بھی ہوش کے ناخن نہ لیے توملک مزید تباہی کی طرف جائے گا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم سیاسی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے: ڈاکٹر عبدالقدیر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا
-
پنجاب حکومت نے سکولز دوبارہ کھولنے سے پہلے نئی ہدایات جاری کردیں
-
وفاقی حکومت کا ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ
-
شادی شدہ مرد کا کسی غیر لڑکی سے تعلق جرم نہیں، عدالت کا اہم فیصلہ
-
4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
-
پیٹرولیم مصنوعات کے بارےوزیراعظم کا اہم اعلان
-
تمکنت منصور نے پاکستانی ایپسٹین کو بے نقاب کر دیا
-
یکم اپریل سے تعلیمی ادارے ہفتے میں کتنے دن کھلیں گے؟ بڑا اعلان ہوگیا
-
راولپنڈی میں ڈرائیور اور کنڈکٹر نے مسافر ویگن میں 19سالہ شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ ب...
-
عرب ٹی وی کے پروگرام میں سینیٹر مشاہد حسین اور اسرائیلی قومی سلامتی کے سابق مشیر میں بحث ہو گئی۔۔۔ و...
-
سونے کی قیمت نے پھر اڑان بھر لی
-
نئے فارمولے کے تحت فکسڈ چارجز، بجلی صارفین کا بل کئی گنا بڑھ گیا
-
طالبہ نے کلاس روم میں شادی کی پیشکش کر نے پر پر وفیسر کی ٹھکائی کر دی
-
حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم فیصلہ



















































