اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی شہری سامعہ شاہد قتل کیس میں شروع دن سے ہی بہت ساری پیچیدگیاں رہی ہیں ۔ اب تازہ ترین تحقیقات کیمطاق انکشاف ہوا ہے کہ سامیہ کو قتل کرنے سے پہلے ان اس کے ساتھ زیادتی بھی کی گئی ۔ معروف ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پولیس تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سامعہ کے پہلے شوہر چوہدری شکیل نے سامعہ سے پہلے زیادتی کی اور بعد میں قتل کے مرتکب ہوئے۔ واضح رہے کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ میں بھی سامعہ کے قتل سے قبل زیادتی کے بارے تصدیق کی گئی تھی ۔