ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور چین کے درمیان تعمیراتی کام میں تعاون کے لئے معاہدہ طے پایا ہے۔عرب خبر رسا ادارے کے مطابق سعودی وزارت ہاوسنگ کے وزیر ماجد الحقیل اور چین کے ڈپٹی ٹریڈ کے ساتھ مشرکہ میمورنڈم آف انڈر سٹنڈنگ (ایم او یو) طے پایا ہے جس کے تحت چین سعودی عرب میں الحساء کے علاقے میں سعودی شہریوں کے لئے 1لاکھ ہاوسنگ اپارٹمنٹس بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الحقیل نے کہا کہ اس معاہدے کی وجہ سے رئیل سٹیٹ اور اس سے وابستہ اداروں کے فروغ میں اضافہ ہو گا۔رئیل سٹیت ماہرین کے مطابق رہائشی اپارٹمنٹس کی تعمیر کے دوران سعودی شہریون سمیت ہزاروں غیر ملکی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔چین اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔