نئی دلی(نیوز ڈیسک)پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے لہٰذا ہم سب کو پاکستان کی مدد کرنی چاہئے ان خیالات کا اظہار امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھارت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور دہشت گردوں کیخلاف موثر انداز میں کارروائی کی ہے۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت زیادہ نقصان اٹھایا لہذا ہم سب کو پاکستان کی مدد کرنی چاہئے جب کہ ہمیں اس بات کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ عمل کس حد تک مشکل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ سے پاکستان نے نہ صرف دہشت گردوں کے خلاف موثر انداز میں کارروائی کی ہے بلکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔