اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ کابینہ نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر غور کیا اور اس بات کا فیصلہ کیا کہ ستمبر کے لیے پیٹرولیم موصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی جبکہ اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی تھی جسے حکومت نے مسترد کرتے ہوئے ستمبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔