بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )چین سعودی عرب کے ساتھ اپنے فوجی تعلقات کو ایک نئی سطح پر لانے کا خواہش مند ہے ، دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام نے حالیہ برسوں میں کئی دوطرفہ دورے کئے ہیں کن کا مقصد اسلحے کی تربیت اور ٹیکنالوجی میں تعاون کو فروغ دینا ہے ۔یہ بات چین کے وزیر دفاع چانگ وان کوان نے سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ایک ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان نے کہا کہ چین سعودی عرب کا اہم اور قابل اعتماد شراکت دار ہے اور سعودی عرب چین کے ساتھ اپنے دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے ، سعودی وزیر دفاع جی 20-کانفرنس میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچے تھے ۔