اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کمیشن آف انکوائری ایکٹ2016 سمیت 18نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی ،کمیشن انکوائری کمیشن 1956کے انکوائری کمیشن کا متبادل ہوگا،اجلاس میں تنظیم نو کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی ،وفاقی کابینہ نے نجکاری کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی،اجلاس میں 5روپے کے سکے کی تبدیلی اور 10روپے کے سکے کے اجرا کی منظوری دی گئی ،پائیدار ترقی کے اہداف کے بارے میں وزیراعظم کے پروگرام ،ٹیکسقوانین ترمیمی آرڈیننس اور پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کے تعین کی بھی منظوری دی گئی ۔
مہلک امراض میں مبتلا مستحق افراد کے علاج کیلئے صحت پروگرام ،پاکستان اور چین میں دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے تیسرے پروٹوکول کی بھی منظوری دی گئی ۔وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سوئٹر لینڈ میں دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے مسودے کی منظوری دی ،وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گذشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی ۔ٹیکس دہندگان کی ڈائریکٹری کی اشاعت کی منظوری دے دی گئی،نان فائلز کیلئے دوہولڈنگ ٹیکس میں کمی کیلئے 31دسمبر تک توسیع کی منظوری دی گئی ۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، کمیشن انکوائری ایکٹ سمیت 18نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی
31
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں