بشکیک(این این آئی)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں چینی سفارت خانے پرایک خودکش کاربم حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا،ہلاک ہونیوالا کارکا ڈرائیورہی تھا ،قرغیر سکیورٹی حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ادھر بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ ان کا بشکیک میں سفارتخانے سے رابطہ ہوئی ہے حملے میں کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ،تاہم فرانسیسی میڈیا کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں چینی سفارتخانے میں کام کرنے والے دو مقامی افراد اور ایک خاتون معمولی زخمی بھی ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ اس حملے میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص کار کا ڈرائیور تھا۔حکام کے مطابق ایک کار سفارت خانے کے دروازے توڑتی ہوئی اندر گھس گئی اور چینی سفیر کی رہائش گاہ کے باہر دھماکے سے پھٹ گئی۔سوشل میڈیا پر آنے والی فوٹیج میں عمارت کے اوپر دھواں پھیلتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔دوسری تصاویر میں جائے وقوعہ پر شیشے کے ٹکڑے بکھرے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔مقامی خبررساں ادارے نے مقامی حکام کے حوالے سے کہا کہ یہ دہشت گرد حملہ تھا۔اسی ادارے نے چینی سفارت خانے کے ایک اہلکار کے حوالے سے کہا کہ حملے میں عملے کا کوئی فرد زخمی نہیں ہوا۔قرغیر سکیورٹی حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق بارود سے بھری کار چینی سفارتخانے کے دروازے سے ٹکرانے کے بعد دھماکے سے تباہ ہوگئی۔ہلاک ہونے والا شخص کار کا ڈرائیور ہی تھا اور ممکنہ طور پر یہ خوش کش حملہ تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں چینی سفارتخانے میں کام کرنے والے دو مقامی افراد اور ایک خاتون معمولی زخمی بھی ہوئے۔واضح رہے کہ چینی سفارتخانہ سابق سوویت ریاست کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک کے جنوب میں واقع ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سہیل آفریدی کا آخری جلسہ
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں برفباری،پورے پنجاب میں خوفناک سردی، ماہرین نے خدشہ ظاہر کردیا
-
شبِ معراج کے مقدس موقع پر عام تعطیل کا اعلان
-
گوجرانوالہ ؛سوشل میڈیا پر وائرل غیر اخلاقی ویڈیو (عمیری) میں ملوث خاتون گرفتار،مقدمہ درج
-
نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کی مکمل تیاری
-
نامعلوم افراد کی فائرنگ مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق
-
سود کے بغیر آسان قسطوں پر 150سی سی موٹر سائیکل حاصل کریں
-
سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟
-
پاکستان میں سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر جاپہنچی
-
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی چھٹیوں میں اضافہ کردیا
-
رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کی اپنی ساس کے ساتھ مبینہ وائس نوٹ لیک ہوگئی
-
تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان
-
ہونڈا نے پاکستان میں اپنی اہم گاڑی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
-
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئیں















































