اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور ایران کے درمیان ’آزاد تجارتی معاہدے‘ پر مذاکرات شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔حکومت پاکستان نے رواں سال 10 جون کو ’آزاد تجارتی فریم ورک معاہدے‘ کا مسودہ ایران کو بھجوایا تھا، جس کا جواب پاکستان کو موصول ہوگیا۔دونوں ممالک نے مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس محرم الحرام کے بعد منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے جس میں آزاد تجارتی معاہدے پر باقاعدہ مذاکرات شروع کرنے کا اعلان متوقع ہے۔یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں ایرانی صدر حسن روحانی کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک نے 5 سالہ اسٹریٹیجک پلان پر دستخط کیے تھے۔دستاویز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات جون میں شروع کیے جانے پر اتفاق ہوا تھا تاہم دونوں ممالک آزاد تجارتی فریم ورک معاہدے کا مسودہ ایک دوسرے کو مقررہ شیڈول کے مطابق نہیں بھجوا سکے، جس کے باعث مذاکرات شروع کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔دستاویز کے مطابق دونوں ممالک نے آزاد تجارتی معاہدے کے تحت 80 فیصد مصنوعات پر ڈیوٹیز میں رعایت پر اتفاق کیا ہے۔ترجیحی تجارتی معاہدہ کے تحت دونوں ممالک کو اوسطاً 18 فیصد مصنوعات پر ڈیوٹیز میں رعایت حاصل ہے اور پاکستان نے ایران کو 338 اور ایران نے پاکستان کو 309 اشیاء4 پر ڈیوٹیز میں رعایت دے رکھی ہے تاہم آزاد تجارتی معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے 80 فیصد مصنوعات پر ڈیوٹیز میں رعایت اور معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کا عمل دسمبر 2017 تک مکمل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ تجارت کا حجم 27 کروڑ ڈالر ہے، جس کو آئندہ 5 سال میں 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔پاکستان اور ایران کے درمیان زیادہ تر تجارت پھلوں، سبزیوں، چاول اور خشک میوہ جات کی ہوتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا



















































