منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دبئی کے حکمراں شیخ محمدبن راشد کا سرپرائز،حیران کرنے نکلے خود ہی حیرت زدہ ہوگئے

datetime 30  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)دبئی کے حکمراں شیخ محمدبن راشد صبح سویرے اچانک مختلف سرکاری دفاترکا دورہ کرنے پہنچ گئے تاہم دفاترخالی دیکھ کر شیخ محمد افسردہ ہوئے اوردکھ ا اظہار بھی کیا اس موقع پر انہوں نے بلدیہ دبئی کے نو سینئر عہدیداروں کوفوری طور پربرطرف کرنے کا حکم دے دیا،شیخ محمد نے دبئی ہوائی اڈے کا بھی دورہ کیا، تاہم امیگریشن افسران اپنی ڈیوٹی پر باقاعدہ موجود تھے۔معائنے کے دن جو افسر دفتر نہیں پہنچے تھے اس میں سے کسی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔اماراتی اخبار کے مطابق جب شیخ محمد علی الصبح ہی دبئی کے کئی سول سروس دفاتر کا معائنہ کرنے پہنچے تو وہاں پر دفاتر خالی اورملازمین گھروں میں مزے اڑارہے تھے ،اخبار کے مطابق شیخ نے اس امید کے ساتھ معائنے کے لیے اپنا دورہ صبح ساڑھے سات بجے شروع کیا کہ اعلیٰ حکام اپنے دفاتر میں فرائض انجام دے رہے ہوں گے۔لیکن حکومتی ذرائع ابلاغ نے اس سلسلے میں جو ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہے اس میں صاف دکھائی دیتا ہے کہ اس وقت دفتر میں صرف دبئی کے فرمانروا ہی موجود ہیں اور افسران ندارد ہیں۔اس دورے کے نتیجے میں دبئی بلدیہ کے نو سینیئر افسران کو سبکدوش کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ شیخ محمد نے دبئی ہوائی اڈے کا بھی دورہ کیا، تاہم امیگریشن افسران اپنی ڈیوٹی پر باقاعدہ موجود تھے۔معائنے کے دن جو افسر دفتر نہیں پہنچے تھے اس میں سے کسی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔دبئی میڈیا آفس کی ڈائریکٹر مونا المعرّی نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر شیخ محمد ایک پیغام دینا چاہتے تھے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ٹائم لائن اوپر سے شروع ہوتی ہے اور ہم ان ملازمین کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتے جن کے افسر ہی وہاں پر موجود نہ ہوں۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…