منیلا (آن لائن) فلپائن نے مسلمان عازمین حج کو پاسپورٹ کا اجراء بند کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائنی وزیر خارجہ پرفیکٹویا سے نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ملک سے ایک سو ستر انڈونیشیائی شہریوں جو کہ جعلی دستاویزات پر منیلا کے راستے عازمین حج کے ساتھ سعودی عرب جانا چاہتے تھے کی گرفتاری کے بعد مسلمان عازمین کو ویزہ کا اجراء رک گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بد عنوانی اور دھوکہ دہی سے ان نقل مکانیوں کو روکنے کی غرض سے ایسا کرنا پڑ رہا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اب ہم اپنے عازمین حج کے لئے ایک خصوصی سفری دستاویز جاری کرینگے جس پر وہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جائیں گے۔