نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی سیکورٹی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی ہیلی کاپٹر نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بین الاقومی سرحد پر آرنائی سیکٹر میں بھارتی حدود میں پرواز کی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ایک ہیلی کاپٹر نے پیر کی دوپہر کو بین الاقومی سرحد پر آرنائی سیکٹر میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی حدود میں پرواز کی ۔بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس ‘‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی دوپہر ایک بجے کے قریب کی گئی جب ایک پاکستانی ہیلی کاپٹر بھارتی فضائی حدود میں گھس گیاجو اچانک غائب ہوگیا۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہیلی کاپٹر نے بین الاقومی سرحد کے بہت قریب پرواز کی ۔