منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر،بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سابق سربراہ کے انکشافات

datetime 29  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کیطرف سے 8 جولائی کو شہید کیا جانیوالا نوجوان برہان وانی کشمیریوں کیلیے آئیکون کی حیثیت رکھتا تھا لیکن بھارتی فورسز نے اسے دہشت گرد قرار دیدیا اور پاکستان پر اس کی مدد کا الزام بھی لگا دیا۔ وادی کی صورتحال بھارتی فورسز کے کنٹرول سے باہر ہوچکی ہے اور اب 90 والی صورتحال پیدا ہو چکی ہے جب سارے کشمیری مجاہدین کی حمایت میں نکل آئے تھیاے ایس دلت نے بھارتی اخبارکو ایک انٹرویو میں بتایا کہ نئی دہلی وانی کو دہشت گرد، حملہ آور یا ملیٹنٹ کہے لیکن وہ مختلف تھا وہ بیحد مقبول تھا لہذا جب اسے شہید کیا گیا تو مقبوضہ وادی میں غم و غصہ پھیل گیا۔ دوسری طرف بھارتی حکومت نے اس کا جواب طالمانہ طریقے سے دیا اور احتجاج کچلنے کیلیے گولیاں چلادیں جس سے درجنوں افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس سے بھی حیران کن بات یہ ہے کہ مقبوضہ وادی میں بدامنی کو ہوا دینے کا الزام پاکستان پر لگایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اے ایس دلت سابق وزیراعظم واجپائی کے دور میں کشمیر کے حوالے سے مشیر تھے۔ انھوں نے کہاکہ وادی کی صورتحال بھارتی فورسز کے کنٹرول سے باہر ہوچکی ہے اور اب 90 والی صورتحال پیدا ہو چکی ہے جب سارے کشمیری مجاہدین کی حمایت میں نکل آئے تھے۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…