مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) خالص ریشم سے تیار شدہ کپڑے اور سونے چاندی کے دھاگوں سے کی کشیدہ کاری سے مزّین تیارکیاگیانیا غلاف کعبہ نوذی الحج کو وہاں پہلے سے موجودہ غلاف کعبہ کی جگہ لے گا۔عرب میڈیا کے مطابق غلاف کی تیاری میں 700 کلوگرام خالص ریشم اور سونے چاندی کے 120 کلو گرام دھاگے استعمال کیے گئے ہیں۔
غلاف47 حصوں پر مشتمل ہوتا ہے اور ہر حصہ 14میٹر لمبا اور 101سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے، غلاف کو کعبہ کے گرد لپیٹ کر زمین پر لگے ہوئے کنڈوں سے باندھ دیا جاتا ہے،غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل نو ذی الحج کو نمازِ فجر کے فوراً بعد شروع ہوتا ہے اور اسے طے شدہ پلان کے تحت عصر کی نماز تک مکمل کر لیا جاتا ہے، حج کے دنوں میں غلاف کو فرش سے 3 فٹ بلند رکھا جاتا ہے۔
نیاغلاف کعبہ کب تبدیل کیاجائیگا؟روپرور مناظر دیکھنا نہ بھولیے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں