مانسہرہ (آئی این پی )مانسہرہ میں مقیم افغان مہاجرین کے مشیران کاگرینڈجرگہ حکومت افغانستان واپسی کی تاریخ میں توسیع اورتعلیمی ادارے کو بحال رکھنے کا مطالبہ، افغانستان ،انڈیا کے آپس میں معاہدے سے اعلان لاتعلقی ،شرپسند عناصراور جرائم پیشہ عناصر سے بھی معاجرین کا کوئی تعلق نہیں ،طورخم باڈر کھولنے کا مطالبہ ،اس حوالے سے گرینڈ جرگہ خاکی میں افغان مہاجرین کے کیمپ میں منعقد ہوا اجرگہ میں شنکیاری ،اچھڑیاں ،مانسہرہ بیڑھڑی ،اور خاکی کیمپ کے مشیران نے شرکت کی اس موقع پر مشیران عبدالقیوم حقانی ،خیال گل ،شکر خان،ملک حاجی ،و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ہم 35سالوں سے پاکستان میں مقیم ہے ،ہماری وطن واپسی کی معیاد میں توسیع دی جائے اسوقت افغانستان میں امن امان کے کے حالات بہتر نہیں اْن کا کہنا تھا کہ فوری طور پر افغانستان طورخم کا باڈر کھولا جائے اورہمارے معاجرین کے کارڈ کو پاسپورٹ تصور کیا جائے جبکہ جن کارڈز کی معیاد ختم ہو گی ہے اْن کو فوری طور پر تجدید بھی کی جائے اْن کا کہنا تھا کہ پولیس کو بھی ہدایت کی جائے کہ وہ معاجرین کو بے جا تنگ نہ کریں ،اور غیر رجسٹرڈ معاجرین کو بھی رجسٹرڈ کیا جائے۔