اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

پاک چین دوستی زندہ باد‘ چین کا پاکستان سے ایک اور بڑا معاہدہ‘ دشمن کی صفوں میں ہلچل مچ گئی

datetime 26  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد (این این آئی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ نے کہا ہے کہ معاہدہ کے مطابق چین پاکستان کو 8 سب میرینز فراہم کرے گا، چین میں تیار ہونے والی 4 سب میرینز 2022-23ء میں پاکستان کے حوالہ کی جائیں گی۔ وہ جمعہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بریفنگ دے رہے تھے۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین روحیل اصغر کی زیر صدارت نیول ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا جس میں پاک بحریہ کے سربراہ سمیت بحریہ کے دیگر حکام اور کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اراکین کمیٹی طاہر بشیر چیمہ، اسفند یار بھنڈرا، میر دوستان، ثریا اصغر، سردار محمد شفقت حیات خان، لیفٹیننٹ کرنل (ر) غلام رسول ساہی، سعید احمد خان منہیس، محمد جنید انور چوہدری، نواب علی وسان، سیّد مصطفی محمود، ملک محمد عامر ڈوگر، سنجے پروانی اور محمد اعجاز الحق بھی شریک ہوئے۔پاک بحریہ کے سربراہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا نیول ہیڈ کوارٹر دورہ پر خیرمقدم کیا۔ کمیٹی کو چین کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی سب میرینز معاہدہ کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چین نے پاکستان کو 8 سب میرینز دیئے جانے کا معاہدہ ہوا ہے جس کے مطابق 4 سب میرینز چین میں تیار ہوں گی جن کی تکمیل 2022-23ء میں ہو گی جبکہ باقی 4 سب میرینز کراچی شپ یارڈ میں 2028ء تک تیار ہوں گی۔ قائمہ کمیٹی دفاع نے پاک بحریہ کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اس معاہدہ کی تکمیل پاکستان کی ساحلی سیکورٹی مزید مؤثر اور فعال ہو سکے گی۔ کمیٹی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی تعمیرات کے آغاز سے پاک بحریہ کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ سی پیک منصوبہ کے حوالہ سے پاک بحریہ کو جو بھی درکار فنڈز ہیں وہ فی الفور فراہم کئے جائیں تاکہ سیکورٹی کے حوالہ سے درپیش چیلنجز سے احسن انداز سے نمٹا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…