چمن(این این آئی) باب دوستی کی بندش،لرزہ خیز انکشاف،حکومت کی کوتاہی کی افغان عوام کوبڑی قیمت چکانی پڑ گئی،ہزاروں بیمارافغانی علاج کیلئے پاکستان آنے کے منتظرہیں اسپین بولدک میں مریضوں کی ایک بڑی تعدادمیں موجودہیں افغان شہریوں کاکہناتھاکہ مریضوں میں بیشترکی حالت تشویشناک ہے جن میں اکثرکوکوئٹہ کراچی اورلاہورمیں آپریشن کیلئے لے جانے ہیں ،دوطرفہ تجارت کی بحالی کیلئے چمن چیمبرآف کامرس اورپاک افغان جوائنٹ چیمبرآف کامرس کے ایک نمائندہ وفدنے انجینئرداروخان اچکزئی حاجی قیوم کاکڑودیگرنے کلکٹرکسٹم بلوچستان سعیداحمدجدون سے مذاکرات کئے چیمبرارکان نے کلکٹرکسٹم کوپاک افغان تاجروں کے نقصانات کے متعلق آگاہ کیااوربتایاکہ اربوں روپے کے طے شدہ بین الاقوامی سودے منسوخ ہوتے جارہے ہیں مال بردارٹرک دونوں پھنسے ہوئے ہیں خاص کرفریش فروٹ اورسبزیاں خراب ہوتی جارہی ہے جبکہ افغانستان کے سرحدی علاقوں میں بعض خوراکی اشیاء کی قلت پیداہوگئی ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ تجارت کی بحالی کیلئے ڈیڈلاک ختم کیاجائے کلکٹرکسٹم نے انہیں یقین دلایاکہ وزارت تجارت داخلہ اورخارجہ امورکے حکام کومسلسل صورتحال سے آگاہ کیاجارہاہے امیدہے جلدپیشرفت ہوجائیگی دریں باب دوستی کی بندش سے ہزاروں بیمارافغانی علاج کیلئے پاکستان آنے کے منتظرہیں اسپین بولدک میں مریضوں کی ایک بڑی تعدادمیں موجودہیں افغان شہریوں کاکہناتھاکہ مریضوں میں بیشترکی حالت تشویشناک ہے جن میں اکثرکوکوئٹہ کراچی اورلاہورمیں آپریشن کیلئے لے جانے ہیں جبکہ سرحدکے دونوں جانب مال بردارٹرکوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں پاک افغان سرحدی قبائل نے بھی دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ چمن بارڈرپرتشویشناک صورتحال کانوٹس لیاجائے تاکہ پاک افغان سرحدی قبائل کی مشکلات ختم ہوسکیں ۔