کابل (مانیٹر نگ ڈیسک)افغان دارالحکومت کابل کے مرکز میں واقع امریکن یونیورسٹی پر حملے میں بارہ افراد ہلاک اورچوالیس زخمی ہوگئے،دو حملہ آور بھی مارے گئے۔ افغان اور غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ گزشتہ روز شام کو دھماکوں اور فائرنگ سے شروع ہوا ۔ حملہ آوروں کے خلاف سیکورٹی فورسزکا آپریشن دس گھنٹے جاری رہا۔مارے جانے والے افراد میں سات طلبہ دو سیکورٹی گارڈ اورتین پولیس اہلکار شامل ہیں ۔ حملے میں 44 افراد زخمی ہوئے جن میں 35 طالب علم ہیں ۔ سیکورٹی فورسز کا آپریشن 10 گھنٹے تک جاری رہا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ کلیئرنس آپریشن کےدوران 2 مشتبہ مسلح افرادہلاک کردیئے گئے۔