اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم ’’بھائی‘‘ کے ہاتھ سے گئی،فاروق ستار کا حیرت انگیز انکشاف،بڑا مطالبہ کرڈالا،ایم کیو ایم کے سابقہ قائد الطاف حسین سے لاتعلقی اور ایم کیو ایم کی قیادت سنبھالنے کے فوراََ بعد ہی فاروق ستار نے بڑا مطالبہ کر ڈالا۔ تفصیل کے مطابق فاروق ستار نے مطالبہ کیا ہے کہ نائن زیرو کے تمام دفاتر کھولے جائیں تاکہ ہم اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم الیکشن کمیشن میں فاروق ستار کے نام سے رجسٹرڈ ہے اور پاکستان میں موجود ایم کیو ایم کا کوئی تعلق لندن سے نہیں۔ فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ ہمارے دفاتر کھولے جائیں تاکہ ہم معاملات کو سنبھال لیں۔