اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دیر بالا میں پرائمری سکول میںدھماکہ کے نتیجہ میں 2بچے زخمی ہو گئے ۔ نجی ٹیلی وی چینل کے مطابق منگل کی صبح دیر بالا کے نواحی علاقے ڈوگ درہ میں واقع پرائمری سکول میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 بچے زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمی بچوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکاخیز مواد سکول کی چار دیواری کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیر ے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔