پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیرمیں بدلتے حالات نے بھارت کی چیخیں نکال دیں،پاکستان کے بعد دوسرے ممالک کو بھی ذمہ دار ٹھہرادیا

datetime 21  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیرمیں بدلتے حالات نے بھارت کی چیخیں نکال دیں،پاکستان کے بعد دوسرے ممالک کو بھی ذمہ دار ٹھہرادیا،بھارتی وزیر خزانہ نے ہرزہ سرائی کی کہ بھارت کے اتحاد کو ایک مرتبہ پھر للکارا گیا ہے اور یہ کام صرف پاکستان کا نہیں بلکہ اس میں کئی دوسری طاقتیں بھی شامل ہیں،حریت پسند کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں پیدا ہونے والی صورت حال پر قابو پانے میں ناکامی کے بعد بھارتی وزیروں نے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری شروع کر دیا ٗ نریندر مودی،راج ناتھ سنگھ کے بعد ارون جیٹلی نے بھی کشمیر میں آزادی کی نئی لہر کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا دیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران ارون جیٹلی نے کہاکہ پاکستان جموں و کشمیرکوبھارت کا اٹوٹ انگ نہیں سمجھتا، جموں و کشمیر میں بے امنی اور اشتعال پھیلانے کے لیے پاکستان نئے طریقے اختیار کررہا ہے ٗ جنگوں سے فیصلہ نہ ہونے پر دراندازی شروع کردی گئی ہے، جس کی وجہ سے سنگین صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔بھارتی وزیر خزانہ نے ہرزہ سرائی کی کہ بھارت کے اتحاد کو ایک مرتبہ پھر للکارا گیا ہے اور یہ کام صرف پاکستان کا نہیں بلکہ اس میں کئی دوسری طاقتیں بھی شامل ہیں۔ اورن جیٹلی نے کہا کہ یہ سب ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج ہے لیکن ہم اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ 8 جولائی کو قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر کے نوجوان آزادی کے لئے ایک مرتبہ پھر میدان میں اتر آئے ہیں لیکن اس دوران بھارتی فوج کی بربریت کے نتیجے میں 90 کشمیری شہید اورہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…