اسلام آباد (این این آئی) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ایل این جی سے 3600 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی ٗ پورٹ قاسم اور ساہیوال میں کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے دو منصوبوں سے 2640 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سے 600 میگاواٹ، حبکو پاور پراجیکٹ سے 1320 میگاواٹ، جامشورو پاور پراجیکٹ سے 1320 میگاواٹ اور تھر میں بجلی پیدا کرنے کے منصوبہ سے 2 ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔ اس کے علاوہ 800 میگاواٹ بجلی ہوا اور 900 میگاواٹ شمسی توانائی سے حاصل ہو گی۔