اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)طرز زندگی کے حوالے سے دنیا کے دس بدترین شہروں میں کراچی ساتویں نمبر پر ہے جبکہ ملبورن بہترین شہر قرار دیا گیا ہے۔بدترین شہروں میں سر فہرست شام کا شہر دمشق ہے۔بہترین شہروں میں رہن سہن کے لحاظ سے درجہ بندی میں کراچی 140شہروں میں سے 134نمبر پر ہے جس نے سو میں سے 40اعشاریہ نو اسکورحاصل کیا۔استحکام کے حوالے سے20،صحت میں 45اعشاریہ8،ثقافت اور ماحولیات میں 38اعشاریہ 7،تعلیم میں66اعشاریہ7اور انفرا اسٹراکچر میں51عشاریہ 8اسکور حاصل کیے۔اکانومسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ کی طرف سے مرتب کی گئی140شہروں کی درجہ بندی فہرست میں بہترین شہروں میں ملبورن،ویانا،وینکور،ٹورنٹو، کیلگری،ایڈیلیڈ،پرتھ،آکلینڈ، ہیلسنکی اور ہیمبرگ ہیں۔سالانہ رہن سہن کے اشاریے کے مطابق بدترین شہروں میں دمشق،تریپولی،لیگاؤس، ڈھاکا،پورٹ مورسبائی،بالجیرز،کراچی،ہرارے،ڈوآلہ اور کیف ہیں۔جریدے نے شہروں کی درجہ بند ی میں جن عوامل کو مدنظر رکھا، ان میں ملکی استحکام، جرائم کی شرح، تنازعات اورتصادم کے خطرات، طبی سہولیات کے معیار، سنسر شپ کی درجہ بندی ، ثقافت، درجہ حرات، تعلیمی اور ٹرانسپورٹ نظام اور ماحول شامل ہیں۔ عالمی عدم استحکام میں روز بروز اضافے کے باوجود پانچ شہروں کی گزشتہ برسوں والی پوزیشن برقرار رہی۔ترکی،آسٹریلیا،بنگلادیش، پاکستان،فرانس ،بیلجیم اور امریکا دہشت گردی کا شکار ہوئے۔لیبیا،شام،عراق اور یوکرائن جیسے ممالک میں دہشت گردی کے ساتھ خانہ جنگی بھی جاری ہے۔نائجیریا میں عسکریت پسندی، روس کا یوکرائن کے معاملے میں الجھنا اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال کو بھی زیر بحث لایا گیا۔’ساؤتھ چائنہ سی‘ کے مسئلے پر چین کی جارحانہ سفارت کاری اور مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر پاک بھارت کشیدگی کو بھی نوٹ کیا گیا۔اس میں کوئی شک نہیں دنیا بھر میں عدم استحکام میں اضافہ دیکھا گیا۔
گزشتہ پانچ برسوں میں 140شہروں کے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ ان شہروں میں طرز زندگی میں کچھ تبدیلیا ں رونما ہوئیں ان میں سے 71شہروں میں طرز زندگی یا رہن سہن میں زوال آیا،سب سے زیادہ ابتری دو شہروں میں دیکھی ان میں شام کا شہر دمشق اور یوکرائن کا شہر کیف شامل ہے۔اس رپورٹ کے مطابق بہترین شہروں میں جوقدر مشترک ہے وہ یہ کہ سب دولت مند ملکوں کے درمیانے سائز کے شہر ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے نسبتاً کم گنجان آباد ہیں۔
رہن سہن کے حوالے سے دنیا کے دس بد ترین شہر، پاکستان کا کون سا نمبر ہے ؟ جانیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پانچ سو ڈالر
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی



















































