منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ناریل کے تیل کے ایسے جادوئی فوائد کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

datetime 20  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہم سب جانتے ہیں کہ ناریل کا تیل بالوں کے لیے مفید ہے اور انہیں چمکدار بنانے کے ساتھ جلد کی ملائمت بھی برقرار رکھتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ تیل انڈوں کو پورے ایک سال تک تازہ رکھ سکتا ہے؟ جی ہاں اگر تو آپ ناریل کا تیل محض بالوں پر لگانے یا خشک جلد میں نمی لانے کے لیے استعمال کرتے ہیں تو جان لیں کہ یہ بہت کچھ ایسا بھی کرسکتا ہے جس کا آپ نے تصور تک نہیں کیا ہوگا۔ اس کے کچھ انوکھے فوائد آپ کو دنگ کر دیں گے۔ چمڑے کو پالش کرنا چمڑے سے بنی مصنوعات پر ناریل کے تیل سے بھگوئے گئے کپڑے کو رگڑے تاکہ اس کے میٹریل کی مضبوطی برقرار رہ سکے اور اس کی ماند پڑتی چمک ایک بار پھر لوٹ سکے۔ انڈوں کو بچائے اگر تو آپ گھر سے باہر جارہے ہیں یا کسی وجہ سے انڈوں کا ذخیرہ کرنا چاہتے ہیں تو ان پر ناریل کے تیل کی پتلی تہہ کی کوٹنگ کردیں اس کے بعد یہ نو سے 12 ماہ تک انہیں کھانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کی وجہ تیل کے استعمال سے انڈوں کی سطح پر ایک قدرتی سیل کا بن جانا ہے جو آکسیجن کو باہر نکلنے سے روکتی ہے۔ زنگ کو دور بھگائے اکثر گھروں میں زنگ آلود چھریاں مسائل کا باعث بنتی ہیں ان کا حل بھی ناریل کے تیل کی شکل میں موجود ہے۔ ناریل کے تیل کو زنگ پر ڈالیں اور پھر ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں، اس کے بعد اسے گرم پانی سے دھولیں، زنگ بھی صاف ہوجائے گا۔ آواز کرنے والے دروازوں کو خاموش کریں اگر تو دروازوں کے قبضے سے چڑچڑاہٹ آپ کے کانوں کو بھلی نہیں لگتی بلکہ سمات پر گراں گزرتی ہے تو اس کو خاموش کرانے کے لیے تھوڑا سا ناریل کا تیل قبضوں میں ڈال دے یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ مشکل داغوں کا علاج اگر تو کپڑوں میں ایسا داغ لگ جائے جو کسی صورت صاف نہ ہورہا ہو تو ناریل کے تیل اور بیکنگ سوڈا کی یکساں مقدار کو اس کے اوپر ڈال کر دھولیں، آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ لکڑی کے فرنیچر کو جگمگائیں لکڑی کے فرنیچر پر چمک واپس لانے کے لیے استعمال کی جانے والی پالش کے مقابلے میں ناریل کا تیل لکڑی میں جذب ہوجاتا ہے جس سے وہ زیادہ دیرپا چمک کے ساتھ فرنیچر کو جگمگانے میں مدد دیتا ہے۔ کافی یا چائے کو میٹھا کرے جی ہاں چائے یا کافی میں مٹھاس کے لیے ضروری نہیں شکر یا چینی کا استعمال کیا جائے یہ کام تو ناریل کا تیل بھی کرسکتا ہے اور اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ ذیابیطس کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔ گاڑی کی خراشوں کو ٹھیک کرے ایک کپڑے کو ناریل کے تیل میں بھگوئیں اور پھر گاڑی پر اچھی طرح پھیریں خاص طور پر وہ مقامات جہاں خراشیں موجود ہو، اس عمل سے وہ خراشیں لوگوں کی نظروں میں زیادہ نمایاں نہیں ہوں گی۔ پلاسٹک کے برتنوں کا رنگ اڑنے سے بچائیں اپنے پلاسٹک کے برتنوں پر ناریل کی تیل کی پتلی تہہ کوٹ کرلیں اور کچھ دیر بعد دھولیں اس کے بعد اس کے رنگ اڑنے یا سالن وغیرہ کے داغ مستقل طور پر جمنے کا امکان ختم ہوجائے گا۔ پودوں کو صحت مند بنائے اگر تو آپ نے گھر میں گلدستوں میں پودے یا ہاﺅس پلانٹ سجا رکھے ہیں تو ان کے پتوں پر کچھ عرصے بعد ناریل کے تیل کی مالش کرنے سے وہ زیادہ صحت مند اور چمکدار نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔ مٹی کو دور بھگائے سننے میں ہوسکتا ہے کہ عجیب لگے مگر ایسے مقامات جہاں مٹی جمع ہوجاتی ہو جیسے پنکھوں کے بلیڈ، درازوں کے کونے یا دیگر کو ناریل کے تیل سے بھگوئے گئے کپڑے سے صاف کریں تو وہاں کچھ عرصے تک مٹی جمع نہیں ہوتی اور وہ صاف رہتے ہیں۔ سر کے بالوں یا قالین پر چپکی چیونگم سے نجات اگر تو کسی بچے نے کسی کے بالوں یا قالین پر چیونگم چپکا دی ہے تو اس سے چھٹکارے کے لیے بال یا قالین کا حصہ کاٹنے کی بجائے متاثرہ جگہ کو ناریل کا تیل ڈال کر رگڑے یہ بظاہر مشکل مسئلہ بہت آسانی سے حل ہوجائے گا۔ دانتوں کی جگمگاہٹ ایک چائے کے چمچ ناریل کے تیل کو منہ میں ڈال کر اچھی طرح گھمائیں تاکہ دانتوں پر دھبوں کے خلاف ان میں مزاحمت پیدا ہوسکے۔ ناریل کے تیل کو منہ میں پندرہ منٹ تک گھمانا زیادہ بہترین طریقہ کار ہے جس سے منہ میں موجود بیکٹریا کا خاتمہ ہوجاتا ہے اور دانتوں پر داغ دھبوں کے چپکنے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ آپ کے خیال میں یہ واقعی کارآمد ہے؟ ہاں نہیں آزما کر نہیں دیکھا نتائج دیکھیں

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…