کراچی( آن لائن )کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کارجحان جاری ہے گزشتہ سترہ دنوں کے دوران اوپن مارکیٹ میں تیس پیسے مہنگا ہوگیا۔پاکستان فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ایک سو چار روپے اکہتر پیسے ریکارڈ کی گئی جو یکم اگست کو ایک سو چار روپے نوے پیسے پرموجود تھی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر بیس پیسے اضافے سے ایک سو چھ روپے چالیس پیسے پرپہنچ گیا ہے۔یواے ای درہم اٹھائیس روپے پچانوے پیسے جبکہ یوکے پاؤنڈ ایک سو چالیس روپے میں فروخت ہوا پاکستانی روپے کے مقابلے میں افغانی روپیہ ایک روپے پینسٹھ پیسے کا ہوگیا جو بھارتی روپے سے بھی پانچ پیسے زیادہ ہے۔