لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر جسم پر اضافی چربی موجود ہوتو یہ بہت بری لگتی ہے اور اس کے نجات کے لئے ہم کئی طرح کے طریقے آزماتے ہیں۔آئیے آپ کو چربی پگھلانے کے لئے انتہائی آسان نسخہ بتاتے ہیں جسکے ایک مہینے استعمال سے ہی آپ کی دنیا بدل جائے گی۔دنیا کی مشہور خاتون Danette Mayجو ورزشیں سکھانے کے لئے شہرت رکھتی ہے نے اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں لوگوں کومشورہ دیاہے کہ وہ کم از کم28دن تک لیموں کا استعمال روز کریں۔اس کا کہنا ہے کہ لیموں ایک الکلائن غذا ہے اور اس کے استعمال سے جسم سے فاسد اورزہریلے مادے نکل جاتے ہیں اور وزن میں حیرت انگیز کمی واقع ہوتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ لیموں والاپانی جگر کو صاف کرکے ہمارے خون کو صاف ستھرا کردیتا ہے۔اس کے ساتھ ہمارے معدے سے زہریلی گیسیں بھی نکل جاتی ہیں اور بدہضمی کا خاتمہ ہوتا ہے۔آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ صبح سویرے اٹھتے ہی آدھا لیموں پانی میں نچوڑنا ہے اور یہ گلاس پی لینا ہے۔یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ آپ لیموں پانی کا استعمال صبح سویرے کریں اور اسے پینے سے قبل خالی پیٹ ہوں۔یاد رہے کہ ٹھنڈے پانی میں لیموں نہ ڈالاجائے بلکہ تازہ پانی استعمال کیا جائے اور اگر پانی کو نیم گرم کرلیا جائے تو یہ اور زیادہ فائدہ دے گا۔
28دن تک لیموں کا استعمال کریں اور پیٹ کی چربی ایسے ختم جیسے کبھی ہو ہی نہ۔۔ طریقہ استعمال جان لیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟
-
مردوں اور خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت
-
لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے



















































