جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان مدد کرے تو مقبوضہ کشمیر آزاد کرا سکتے ہیں ، سکھ کمیونٹی نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 14  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں مقیم سکھ کمیونٹی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان مدد کرے تو خالصتان بنانے کے ساتھ مقبوضہ کشمیر بھی آزاد کر وا کر دیں گے،آج (پیر کو)بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں مقیم سکھ کیمونٹی نے 14 اگست کو پاکستان کی یوم آزادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کی اوراس موقع پر امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی کے سربراہ چن سنگھ نے اعلان کیا کہ وہ آج(پیرکو) بھارت کے یوم آزادی کی تقریبات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اسے یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے ، چرن سنگھ نے کہا کہ بھارت سکھوں اور کشمیریوں کے ساتھ جو کچھ کر رہا ہے عالمی طاقتیں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اسے نظر انداز کر رہی ہیں،ان کا کہناتھا کہ سکھ عوام بھارت کی غلامی سے نجات حاصل کرنے کے لیئے جدوجہد کر رہی ہے اور ہم بھارت سے آزادی لیکر دم لینگے اور کشمیر میں جاری کشمیریوں کی تحریک کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں اگر پاکستان ہماری مدد کرئے تو ہم بہت جلد خالصتان اور کشمیر آزاد کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی جب گجرات کا وزیراعلٰی تھا تو اْس نے مسلمانوں کی سرعام گردنیں کٹوائی تھیں آج وہ بھارت کا وزیراعظم بن کر کشمیر میں اور بھارت میں موجود اقلیتوں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے اور کوئی بھی ملک اس بدمست ہاتھی کو روکنے کی کوشش نہیں کر رہا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی خفیہ ایجنسی را افغانستان سے مل کر پاکستان میں بم دھماکے کروا رہی ہے لیکن سب بڑے ممالک خاموش تماشائی سا کردار ادا کر رہے ہیں اگر کل کو بھارت میں کوئی بم دھماکہ ہو جاتا ہے تو پھر یہی بڑے ممالک بھارت کی زبان بولتے ہوئے پاکستان پر شکنجہ کسنے کے لیئے پَر تولنا شروع کر دینگے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…