بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

’’اے راہ حق کے شہیدو‘‘ملی نغمے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

datetime 14  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نسیم بیگم کے ملی نغمے ’’اے راہ حق کے شہیدو‘‘ نے فیس بک پر دھوم مچا دی‘ اب تک فیس بک پر 8.5 ملین افراد دیکھ چکے ہیں اور 3 لاکھ 70 ہزار لوگ اسے شیئر کرچکے ہیں۔ہاکستان کا مشہور میوزک شو کوک اسٹوڈیو نئے سیزن کی پہلی قسط 13 اگست کو پیش کی گئی، جس میں پاکستان کے نامور گلوکاروں نے اپنی کارکردگی کا شاندار مظاہرہ کیا۔سیزن 9 کی پہلی قسط میں 4 گانے پیش کیے گئے، جن میں عابدہ پروین اور علی سیٹھی کا گانا ’آقا‘، نصیبو لال اور عمیر جسوال کا گانا ’ساسو مانگے‘، زیب بنگش کا گانا ’آجا رے مورے سئیاں‘ اور علی خان کا گانا ’جانے نہ تو‘ شامل ہیں۔ان گانوں کی پروڈکشن شاجو حیدر، شیراز اوپل اور نوری نے کی ہے۔واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 کو گزشتہ ہفتے نسیم بیگم کے ملی نغمے ’اے راہ حق کے شہیدو‘ کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا، جو اس سیزن میں موجود تمام گلوکاروں نے ایک ساتھ مل کر گایا۔یہ ملی نغمہ کوک اسٹوڈیو نے ملک کی راہ میں جان دینے والوں کو خراج تحسین کے طور پر پیش کیا تھا جسے اب تک فیس بک پر 8.5 ملین افراد دیکھ چکے ہیں اور 3 لاکھ 70 ہزار لوگ اسے شیئر کرچکے ہیں۔
کوک اسٹوڈیو کی جانب سے ریلیز کی گئی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ اس سیزن میں تقریباً 30 آرٹس اور 6 میوزک ڈائریکٹرز نے حصہ لیا۔پاکستان کے نامور بینڈ اسٹرکنز کی پروڈکشن میں بننے والے سیزن 9 میں عابدہ پروین، احمد جہانزیب، علی عظمت، علی سیٹھی، امجد صابری، عاصم اظہر، باصت علی، بینا رضا، دامیا فاروق، فاخر محمود، ہارون شاہد، جبار عباس، جاوید بشیر، جنید خان، کاشف علی، معصومہ انور، میشا شفیع، مہوش حیات خان، محسن عباس حیدر، مومنہ مہتہسن، نعیم عباس، نصیبو لال، نتاشا خان، نرمل، نوری، قرۃالعین بلوچ، راحت فتح علی خان، علی خان، رضوان بٹ، سائیں ظہور، صنم ماروی، سارہ حیدر، شہزار نواز، شانی، شلپا راؤ، شیراز اوپل، شجاع حیدر، عمیر جسوال اور زیب بنگش شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…