جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

غیر قانونی طورپر پاکستان پہنچناامریکی شہری میتھیو بیرٹ کو بھاری پڑ گیا،اہم فیصلہ سنادیاگیا

datetime 12  اگست‬‮  2016 |

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی مقامی عدالت نے غیر قانونی طورپر پاکستان آنے والی امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ تفتیشی افسر نے کہا کہ بیرٹ نیہیوسٹن سے جھوٹ بول کر ویزہ لیا۔ جمعہ کو جاسوسی کے الزام میں بلیک لسٹ ہو کر گرفتار ہونے والے امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو 6 دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد راولپنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ مقدمہ کی سماعت درجہ اول کے مجسٹریٹ نوید اقبال تارڑ نے کی۔ملزم کے وکیل راجہ نذیر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم کا ویزہ قانونی ہے ٗ اس پر فارن ایکٹ کی دفعہ نہیں بنتی کیونکہ ویزہ 2020 تک کارآمد ہے ٗ6دن جسمانی ریمانڈ کے باوجود کوئی ثبوت سامنے نہیں آسکا لہذا ملزم کا کیس خارج کیا جائے ٗ ملزم میتھیو بیرٹ نے عدالت کو بتایا کہ اگر وہ بلیک لسٹ ہوتا تو قونصل خانے سے کلیئر ہو کر پاکستان کیسے آیا؟بلیک لسٹ ہوتا تو ہوسٹن میں ہی پکڑا جاتا۔ایف آئی کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اس بابت بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ ملزم کو ویزا کیسے جاری ہوا اس سلسلے میں ہیوسٹن ایمبسی سے بھی رابطہ کر لیا ہے شک ہے کہ ملزم نے ہیوسٹن ایمبیسی سے ویزا حاصل کرنے کے لئے غلط بیانی سے کام لیا ہوگاعدالت نے تفتیشی آفیسر کو ہیوسٹن ایمبیسی کے اہلکاروں سے رابطہ کرنے تک ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…