اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد ائر پورٹ پر امریکی شہری میتھیو بیرٹ کی نشاندہی کرنے والے آئی بی ایم ایس سسٹم انچارج فہد قیوم کو ایک لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا۔ نجی ٹی وی پرپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ نے آئی بی ایم ایس سسٹم انچارج فہد قیوم کی فرض شناسی اور کارکردگی کو سہراہا۔ وزیر داخلہ نے فہد قیوم کو تعریفی سند سے بھی نوازا۔ فہد قیوم نے بلیک لسٹ پر موجود امریکی شہری کو امیگریشن کی اجازت دیے جانے کی نشاندہی کی تھی۔واضح رہے کہ قبل ازیں ملزم کا نام میڈیا میں میں میتھیو لینڈنگ آیا تھا جبکہ اب حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس کا نام میتھیو لینڈنگ نہیں میتھیو بیرٹ ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میتھیو بیرٹ کو 2011 میں اس وقت بلیک لسٹ کرکے ملک بدر کردیا گیا تھا جب وہ مبینہ طور پر حساس تنصیبات کی جاسوسی کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔مذکورہ امریکی شہری کو ائیرپورٹ پر ایف آئی اے کے سب انسپکٹر راجہ آصف اور اس کے بیٹے احتشام الحق نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کلیئر کیاتھا، جس کے بعد دونوں کے خلاف مقدمہ درج در کر لیا گیا ہے۔