پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

سانحہ کوئٹہ، سندھ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں زیر علاج سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کے علاج ومعالجہ کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کا جینا حرام کردیں گے۔منگل کووزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آغا خان اسپتال میں سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اور سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹروں سے مریضوں کی صحت کے بارے میں پوچھا ۔ وزیراعلی سندھ نے زخمیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آپ یہاں مہمان ہیں،علاج کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچ قوم نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں،سندھ کی عوام بلوچ بھائیوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں،ان کا جینا حرام کردیں گے۔ایک زخمی نے وزیر اعلی سے کہا کہ اس نے انہیں ٹی وی پر دیکھا تھا،جس پرمراد علی شاہ مسکرا دیئے اور کہا آپ خواب میں منظور وسان کو بھی دیکھا کریں،کیوں کہ وہ اکثر خواب میں دکھائی دیتے ہیں۔ وزیراعلی کے ہمراہ صوبائی وزراء منظوروسان، ڈاکٹرسکندر میندھرو، مشیرقانون مرتضی وہاب اور ڈی سی ایسٹ آصف جان ودیگر بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ آغاخان اسپتال میں 27 زخمی زیر علاج ہیں ان میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے ۔ سانحہ کوئٹہ کے 29 زخمیوں کوپاک فضائیہ کے خصوصی طیارے سے کراچی لایا گیا اور انہیں آغا خان اسپتال میں داخل کیا گیا ۔ ان زخمیوں میں ایک خاتون شامل ہیں ۔ زخمیوں کو میڈیکل ، سرجیکل اور انتہا ئی نگہداشت کے وارڈز میں رکھا گیا ہے ۔ آغا خان اسپتال میں 27 زخمی زیر علاج ہیں جن کی عمریں 20 سے 50 سال کے درمیان ہیں ان میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…