لاہور ( این این آئی)ملک میں انتہائی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی موبائل فنانشل سروس جاز کیش ملک کی سب سے بڑی ٹیلکو موبی لنک اور موبی لنک مائیکروفنانس بینک کا باہمی اشتراک ہے۔ جاز کیش اور پیمنٹس ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنی، ویزا کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت جاز کیش کے صارفین اب ویزا ڈیبٹ کارڈز بھی حاصل اور استعمال کر سکیں گے۔ملک میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی شراکت ہے اور وقت اور انڈسٹری کی عالمی مشقوں میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ پروڈکٹس اور سروسز کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے جازبرانڈکے وعدے کے مطابق ہے۔ اس منفرد شراکت اور مقامی و عالمی سطح پر ویزا مرچنٹ لوکیشنز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جاز کیش کو اس کی موبائل فنانشل سروسز کے ایکو سسٹم کومزید مضبوط بنانے میں مدد دے گی۔یہ اقدام اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ ملک میں بینکاری کی سہولت سے محروم طبقہ کو نہ صرف یہ کہ ان کے موبائل کے ذریعہ بینک اکاؤنٹ تک رسائی حاصل ہو بلکہ ادائیگی کے لیے عالمی سطح پر قابل قبول کارڈ تک بھی رسائی بھی ملے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں