اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دوسری بار حج یا عمرہ کرنے والوں کو بھی اب ویزا فیس دینا ہوگی۔ پہلی بار آنے والوں کو معافی، دوسری بار آنے والے عازمین دوہزار ریال ویزا فیس کی مد میں دیں گے۔سعودی حکومت نے پہلی مرتبہ حج اور عمرے کے علاوہ تمام ویزوں کی فیس کے علاوہ ٹریفک جرمانوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کے زیر صدارت اجلاس میں ان تجاویز کو حتمی شکل دے دی ہے جس سے حکومت کے نان پٹرول ریونیو میں اضافہ ہو، ان میں سرفہرست ویزوں کی فیس شامل ہے۔نئی تجاویز کے مطابق پہلی مرتبہ حج یا عمرے کی فیس بالکل معاف ہوگی، البتہ دوسری یا اس سے زائد حج اور عمرہ ادا کرنے والوں پر نئی فیسوں کا اطلاق ہوگا، جو حسب ذیل ہے،سنگل انٹری 2000 ریال، 6 مہینے کا ملٹی پل ویزا 3000 ریال، ایک سال ملٹی پل 5000 ریال، 2 سال ملٹی پل 8000 ریال، ٹرانزٹ ویزا 300 ریال، کنٹری ایگزیسٹ فیس 50 ریال، 2 مہینے کی ایگزیسٹ ری اینٹری فیس 200 ریال اور ہر اضافی مہینے کے لیئے 100 ریال اضافی فیس ہوگی۔اسکے علاوہ حکومت نے ٹریفک کی قوانین کی خلاف ورزیوں کی جرمانوں میں اضافہ کردیا ہے۔