اسلام آباد (آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک بھارت ، افغانستان اور ایران سے تعلقات بہتر نہ کئے گئے دہشت گردی نہیں رکے گی، ہم نے افغانستان میں دہشت گردی کے لئے لوگوں کو تربیت دی ، وہ ردعمل کے طورپر ہمارے ملک میں کر رہے ہیں ۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے تیار کئے جانے والے نیشنل ایکشن پلان پر درست طریقے سے عمل درآمد نہیں ہو رہا، حکومت سے اس حوالے سے بازپرس ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا یہ کہنا غلب ہے کہ دہشت گردوں کی کمرٹوٹ گئی ہے ، اگر کمر ٹوٹی ہوتی تو ایسے واقعات نہ ہوتے۔ غلام احمد بلور نے کہا کہ جب ہم افغانستان میں دہشت گردی کے لئے لوگوں کو تربیت دیں گے تو لازمی بات ہے کہ وہ بھی ردعمل کے طور پر پاکستان میں دہشت گردی کریں گے ، جب تک پڑوسی ممالک بھارت، افغانستان اور ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تب تک معاملات بہتر نہیں ہو سکتے، تمام ملکوں کو مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل ڈھونڈنا ہوگا، آپس کے اختلافات ختم نہ ہوئے تو امن وامان قائم نہیں ہوسکتا،واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور کو ئٹہ واقعہ سے لا علم نکلے ،صحافی کے سوال پر پہلے سانحہ کی تفصیلات لیں پھر مذمت کی ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو ان سے ایک صحافی نے کوئٹہ سانحہ بارے دریافت کیا تاہم غلام احمد بلور سانحے سے لاعلم نکلے اور یہ کہہ کر سب کو حیران کردیا کہ انہیں اس سانحے کوئٹہ بارے کوئی علم نہیں ۔بعد ازاں میڈیا نمائندوں کی طرف سے انہیں کوئٹہ سانحے میں ہونے والی شہادتوں بارے بتایا گیا جس کے بعد انہوں نے بم دھماکے کی مذمت کی
کوئٹہ حملہ، ہم نے افغانستان میں ۔۔۔اور وہ۔۔۔! اے این پی کے اہم رہنما نے سنگین الزام عائد کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی سہولت متعارف
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
لاہور،نجی ہوسٹل پر چھاپے میں 7مرد و زن گرفتار
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
پہلی ہی فلم سے ہٹ ہونے والے رومانوی ہیرو اب شادیوں میں رقص کرکے گزر بسر کرنے پر مجبور
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
-
پنشنرز اور قومی بچت اسکیموں کے سرمایہ کاروں کے لیے اہم خبر
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
ثاقب چدھڑ کے تحائف کا میرے مقدمے سے تعلق نہیں، مومنہ اقبال



















































