ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

زیادہ دیر بیٹھے رہنے والے افراد میں امراضِ قلب کاشدید خطرہ،ماہرین نے محفوظ رہنے کا انتہائی آسان طریقہ بتادیا

datetime 8  اگست‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی) ایک نئے مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ بیٹھنے کی ملازمت کرنے والے یا گھروں میں بیٹھے رہنے والے خواتین و حضرات اپنے پیروں اور انگوٹھوں کو حرکت دے کر امراضِ قلب سے بچ سکتے ہیں جو بیٹھے رہنے کی وجہ سے ممکنہ طور پر انہیں لاحق ہوسکتے ہیں۔یونیورسٹی آف میسوری کے ماہرین کہتے ہیں کہ عمررسیدہ افراد جو دفتروں میں دیر تک بیٹھے رہتے ہیں وہ بیٹھے بیٹھے اپنے پاں اور انگوٹھے ہلاکر بدن میں دورانِ خون بڑھا کر جان لیوا دل کے امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ خواہ کوئی تقریب ہو، گھر میں ٹی وی دیکھتے ہوئے اور دفاتر میں ہم کئی گھنٹے بیٹھے رہنے والے عمر رسیدہ افراد بہت دیر بیٹھے رہیں تو اس سے دل کا دورانِ خون متاثر ہوتا ہے جو دل کی بیماریوں کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔ اس سے قبل کئی اہم تحقیقات سے ثابت ہوچکا ہے کہ بہت دیر تک بیٹھے رہنے سے عمررسیدہ افراد قبل ازوقت موت کے شکار بھی ہوسکتے ہیں۔میسوری یونیورسٹی میں ڈاکٹر حومے پاڈیلا کے مطابق جدید طرزِ زندگی میں ہم غیرشعوری طور پر بہت دیر تک بیٹھے رہتے ہیں۔ اگر ہم بہت دیر تک بیٹھے رہیں تو پیروں میں خون کی گردش سست ہوجاتی ہے جو قلب کو متاثر کرتا ہے۔ ایسے میں بیٹھے بیٹھے پیر اور انگوٹھے ہلائے جائیں تو پیروں تک خون کا بہا بہتر ہوجاتا ہے اور شریانیں بہتر ہوتی ہیں۔ اس معمولی سی ورزش کے حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں جو اب تک سائنس کے نگاہوں سے اوجھل تھے۔تجرباتی طور پر ان کی ٹیم نے 11 صحتمند مرد و خواتین کو بھرتی کیا تین گھنٹے تک انہیں بٹھا کر ان کے ٹیسٹ لئے گئے۔ اس دوران ایک گروپ کے لوگوں نے ہر چار منٹ کے بعد ایک منٹ کے لئے اپنا پیر ہلایا جبکہ دوسرے پیر کو آرام کی کیفیت میں میں ہی رہنے دیا۔ اس کے بعد تمام رضاکاروں میں دورانِ خون کو نوٹ کیا گیا تو علم ہوا کہ جنہوں نے اپنے پیر ہلائے تھے ان کے جسم میں خون کی بہا بہت اچھا تھا۔ جس پیر کو نہیں ہلایا گیا تھا اس میں خون کا بہا بہت سست تھا۔اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ مصروف زندگی میں بھی معمولی کوشش سے دورانِ خون کو بہتر رکھا جاسکتا ہے۔ اس لیے نشست کے دوران دونوں پیروں کو ہلانے سے خون کا بہا بہتر کیا جاسکتا ہے۔ لیکن ماہرین اسے واک اور جاگنگ کا بدل نہیں کہتے کیونکہ تیز قدموں سے چلنا اور دوڑ جسم پر حیرت انگیز فوائد مرتب کرتے ہیں۔ڈاکٹر پاڈیلا کے مطابق دفتر میں بھی کام چھوڑ کر کچھ دیر تک چہل قدمی ضرور کریں اور اگر چلنے کا وقت نہ ہو تو بیٹھے بیٹھے پیر ضرور ہلائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…