کوئٹہ/راولپنڈی(این این آئی )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ دہشتگردی پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں گے،انٹیلی جنس ایجنسیاں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث افراداوران کے مددگاروں کونشانہ بنانے کیلئے ملک بھرمیں جہاں چاہیں کارروائی کریں،خیبرپختونخوا میں شکست کھانے کے بعد دہشتگردبلوچستان کی جانب توجہ مرکوز کررہے ہیں، دہشتگردوں کا ہدف چین پاکستان اقتصادی راہداری ہے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پیرکو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ سے ملاقات کر کے کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا اور سول ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بلوچستان ہائیکورٹ کا دورہ کیا اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور بلوچستان پینل آف ججز کے ساتھ کوئٹہ میں دہشتگردی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا آرمی چیف نے سول ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور زخمیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔ دھماکے میں شدید زخمی ہونیوالوں کو سی ایم ایچ منتقل کر نے کے علاوہ دو زخمیوں کو انکی تشویش ناک حالت کے پیش نظر کراچی منتقل کردیاگیا ہے جبکہ فوجی طیارے کے ذریعے بیس دیگرشدیدزخمیوں کو مختلف شہروں کے ہسپتالوں میں بھجوایاگیاہے۔آرمی چیف نے کوئٹہ میں سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیراعلیٰ اورچیف سیکرٹری بلوچستان کے علاوہ کمانڈرجنوبی کمانڈ نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں شکست کھانے کے بعد دہشتگرد بلوچستا ن کی جانب توجہ منتقل کررہے ہیں،دہشتگردوں کا ہدف چین پاکستان اقتصادی راہداری ہے۔پاک فوج کے سربراہ نے واضح کیا کہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں گے انہوں نے کہاکہ سپیشل کومبنگ آپریشنز کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ دہشتگردی کے ان واقعات میں ملوث افراد سے کسی بھی طرح سے تعلق رکھنے والوں کونشانہ بنانے کیلئے انٹیلی جنس ایجنسیاں ملک بھرمیں جہاں چاہیں کارروائی کریں۔
دہشتگردبلوچستان کی جانب کیوں توجہ مرکوز کررہے ہیں،آرمی چیف نے وجہ بتادی،بڑا اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی سہولت متعارف
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
لاہور،نجی ہوسٹل پر چھاپے میں 7مرد و زن گرفتار
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
پہلی ہی فلم سے ہٹ ہونے والے رومانوی ہیرو اب شادیوں میں رقص کرکے گزر بسر کرنے پر مجبور
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
-
پنشنرز اور قومی بچت اسکیموں کے سرمایہ کاروں کے لیے اہم خبر
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
ثاقب چدھڑ کے تحائف کا میرے مقدمے سے تعلق نہیں، مومنہ اقبال



















































