اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں چھوٹی گاڑیاں ہمسایہ ملک بھارت کی نسبت کئی گنا مہنگی فرو خت ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، سوزوکی وی ایکس آر پاکستان کی نسبت بھارت میں 3لاکھ 22ہزار ،سوزوکی وی ایکس ایل 3لاکھ 21ہزار،سوزوکی سوئفٹ ڈی ایل ایکس نیوی 4لاکھ 45ہزار اور سوزوکی سوئفٹ ڈی ایل ایکس4لاکھ 99پاکستانی روپے سستی فروخت کی جا رہی ہیں۔دستاویزات کے مطابق حکومت پاکستان نے ملک میں چھوٹی گاڑیوں کی ہمسایہ ملک بھارت کی نسبت مہنگی فروخت ہونے کا اعتراف کیا ہے ،دستاویزات کے مطابق سوزوکی وی ایکس آر پاکستان میں 9لاکھ 79ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے ،اور یہ گاڑی ہمسایہ ملک بھارت میں 6لاکھ 57ہزار روپے پاکستانی روپوں میں فروخت ہو رہی ہے جو کہ پاکستان کی نسبت بھارت میں میں 3لاکھ 22ہزار روپے سستی فروخت ہو رہی ہے ،اسطرح سوزوکی وی ایکس ایل پاکستان میں 10لاکھ 19ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے ،جبکہ یہی گاڑی بھارت میں 6لاکھ 98ہزار روپوں میں فروخت ہو رہی ہے جو کہ پاکستان کی نسبت بھارت میں 3لاکھ 21ہزار روپے سستی فروخت ہو رہی ہے ۔دستاویزات کے مطابق سوزوکی سوئفٹ ڈی ایل ایکس نیوی پاکستان میں 13لاکھ45ہزارروپے میں فورخت ہو رہی ہے جبکہ یہی گاڑی بھارت میں 9لاکھ پاکستانی روپوں میں فروخت ہو رہی ہے جو کہ پاکستان کی نسبت بھارت میں نیوی 4لاکھ 45ہزار پاکستانی روپے سستی ہے،اسی طرح سوزوکی سوئفٹ ڈی ایل ایکس پاکستان میں 12لاکھ 97ہزار روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ بھارت میں یہی گاڑی 7لاکھ 98ہزار پاکستانی روپوں میں فروخت ہو رہی ہے جو کہ پاکستان کی نسبت بھارت میں4لاکھ 99پاکستانی روپے سستی ہے