لاہور( این این آئی)پاکستان میں گزشتہ 25سالوں میں4کھرب30ارب کے قرضے معاف کرائے گئے۔ ان سالوں میں ایک ہزار سے زائد افراد اور کمپنیوں نے 30 مختلف بنکوں اور مالیاتی اداروں سے قرض معاف کرائے۔ نجی ٹی وی نے سینیٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کا حوالے سے بتایاہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں سب سے زیادہ 280 ارب کے قرضے معاف ہوئے ۔آصف زرداری کے دور میں 124 ارب روپے جبکہ پرویز مشرف کے دور میں 59 ارب روپے کے قرضے معاف کروائے گئے۔2013ء میں 6 ارب روپے ،2014 میں 4 ارب 40 کروڑ جبکہ 2015 میں 270 ارب روپے کے قرضے معاف ہوئے۔